امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بتر گام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا جبکہ ایک غیر مقامی شخص کی جھلس کر موت واقع ہوئی۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کپوارہ کے بتر گام میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک شاپنگ کمپلیکس جس میں کم سے کم سات دکان اور ایک ہوٹل ہے، میں آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات کے نتیجے میں شاپنگ کیمپلکس کو نقصان پہنچا جبکہ جائے واردات سے ایک لاش بھی بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت فیروز احمد ساکن اتر پردیشن کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ متوفی پیشے سے ایک درزی تھا۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔