امت نیوز ڈیسک //
راجوری: سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ہفتے کے روز 2 زنگ آلود گرینیڈ اور کچھ گولیاں برآمد کیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے راجوری کے چوکین علاقے میں ہفتے کے روز دو زنگ آلود گرینیڈ اور کچھ گولیاں برآمد کیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اس گولہ بارود کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ راجوری اور پونچھ علاقہ میں اکثر فوجی اہلکار تلاشی کارروائی کے دوران ہیتھار اور گولہ بارود برآمد کرتے ہیں۔ چونکہ یہ علاقے لائن آف کنٹرول کے نزیک ہے، اس لیے سرحد پار سے عسکریت پسند یہاں ہیتھار لانے میں کامیاب ہوجاتے ہے۔اس دوران کچھ ہیتھاروں کو سکیورٹی فورسز پکڑ لیتی ہے، جبکہ کچھ ہیتھار عسکریت پسند کمین گاہیوں میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، جس کے بعد یہ ہیتھار زنگ آلودہ ہو جاتے ہے۔










