امت نیوز ڈیسک //
منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق پانڈو پارک پٹن کے قریب چنار کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر ایس ایچ او پٹن خالد فیاض کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روکا، دوران تلاشی اس کے قبضے سے 4 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بعد ازاں اس کی شناخت امجد وہاب وانی ولد عبدالوہاب وانی ساکنہ وانی محلہ مثھل کپوارہ کے طور پر کی گئی۔ملزم کو گرفتار کرکے پی پولیس تھانہ پٹن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔اور مذکورہ منشیات فروش کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔قبل زکر ہے کہ بارہمولہ پولیس آئے روز منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرہی ہے۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔
۔







