• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹیں جیتیں گی: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
10/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے کشمیر میں تینوں لوک سبھا حلقوں سے الیکشن لڑنے کے نیشنل کانفرنس کے فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کرنے کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ دونوں پارٹیاں انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اور نیشنل کانفرنس ان سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’محبوبہ مفتی نے کیا کہا میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔‘

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سال 2019 میں کشمیر صوبے سے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این سی اپنے پیروں پر کھڑی ہے انہیں(محبوبہ مفتی) اس سے تکلیف کیوں ہے۔ان کے مطابق میرے پاس اپنے مسائل ہیں اور مجھے انہیں حل کرنا ہے۔ انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ انڈیا الائنس ترقی کرئے یہی ہماری دعا ہے۔ یہ الائنس ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل کے لئے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ایک سیکولر ہندوستان چاہتا ہے جہاں ہم سب امن، ہم آہنگی اور ترقی کے ساتھ رہ سکیں‘

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدوار کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دیں گے۔ پاکستان میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے بارے میں پوچھے جانے پر فاروق عبداللہ کہا کہ اسلام آباد کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے یا نہیں۔پاکستان جو کچھ کرتا ہے، وہ ان کا مسئلہ ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دینے کے بیان کے سوال کے جواب میں داکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کیا کہا اور کن حالات میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی بی جے پی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا وزیر اعظم ہے۔ ان کو ووٹ دینے والوں کی تعداد صرف 37 فیصد ہے، لیکن ایک بار جب کوئی وزیر اعظم بن جاتا ہے تو وہ ہر ہندوستانی کی نمائندگی کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاء برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاء برآمد

سری نگر لیہہ ہائی وے، مغل روڈ برف باری کے بعد ٹریفک کےلئے بند

جموں سری نگر شاہراہ پر کشادگی کا کام، ٹریفک معطل

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

پونچھ میں 7 آئی ای ڈیز برآمد

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

ایل جی کا سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو ان کے 55 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا:پولیس سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »