امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وسیع مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات کو بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر 15 سے 20 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں انجہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقامات پر گراوٹ دیکھی گئی جس میں سرینگر میں کم از کم 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 3.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔