امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 مارچ : سری نگر کے ڈاون ٹاؤن میں پتھر مسجد کے اسلام یاربل علاقے میں گزشتہ دیر رات آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چار مکانات کو نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ صبح تقریباً 1:15 بجے پتھر مسجد کے قریب ایک مکان میں آگ لگ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔(کے این او)