• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سرکاری شکنجہ مزید سخت

کولگام کا سرکاری ملازم نوکری سے برطرف

by امت ڈیسک
16/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز آئین کے آرٹیکل 311 کے تحت محکمہ تعلیم کے ایک سرکاری ٹیچر منظور احمد لاوے ضلع کولگام کے رہائشی کو برطرف کر دیا۔ مذکورہ ملازم پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس پر آئین کی دفعہ 311 کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ملازم کی ملک مخالف سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نوٹس میں آگئی تھیں اور ان سرگرمیوں کو جموں کشمیر کی امن و سلامتی کے مخالف اور عسکریت پسندی کو ہوا دینے کے مترادف پایا گیا۔
مذکورہ ملازم منظور احمد لاوے کے خلاف پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ، کولگام میں دو ایف آئی آر درج تھے۔ ان پر الزام تھا کہ 9 جولائی 2016 کو ڈی ایچ پورہ کولگام تھانہ پر حملہ کرنے والے لوگوں کے ہجوم کو اکسانے میں وہ شامل تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہجوم کو بھڑکایا تاکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے۔ اس عمل کے بعد ہجوم نے پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ کی طرف مارچ کیا اور پولیس اسٹیشن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سرکاری املاک لوٹ لی اور بعد میں پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق 10 ستمبر 2016 کو ایک اور واقعے میں مذکورہ شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک بے قابو ہجوم کی قیادت کی جس نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی پر پتھراؤ کیا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح بندوق برداروں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئین ہند کی دفعہ 311 کے تحت ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش می 56 سرکاری افسران و ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت، دو زخمی

Next Post

یاسین ملک کی لبریشن فرنٹ پر پانچ سال کی پابندی میں توسیع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

یاسین ملک کی لبریشن فرنٹ پر پانچ سال کی پابندی میں توسیع

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

پیپلز لیگ کے 4 دھڑوں پر پانچ سالہ پابندی عائد

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

پاکستانی شہری لائن آف کنٹرول پر گرفتار

سونمرگ میں نہانے کے دوران 14 سالہ طالب علم ڈوب کر لقمہ اجل

جہلم میں چھلانگ لگانے والے شہری کی نعش 17 روز بعد بر آمد

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »