امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یانیر پہلگام میں ایک آلٹو کار سڑک سے الٹ جانے سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گنیش پورہ پل کے قریب گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں مدثر احمد ملک ولد ابو عزیز ملک ساکن بٹ کوٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
دو زخمیوں کی شناخت طارق احمد ملک اور مدثر احمد راتھر کے نام سے ہوئی ہے جو دونوں بٹ کوٹ کے رہائشی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔