امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ دلی کی تمام طاقتیں نیشنل کانفرنس کو لوک سبھا انتخابات میں شکست دینے کے لئے اپنی پوری طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں ملی ٹنسی کو نیشنل کانفرنس کے خلاف استعمال کیا گیا۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘کوئی الیکشن آسان نہیں ہوتا ہے مختلف اانتخابات میں الگ الگ صورتحال ہوتی ہے اور اس بار دلی کی تمام طاقتیں ہمیں ہرانے میں لگی ہوئی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘پچھلے انتخابات میں بندوق کا استعمال ہوا تھا ملی ٹنسی کا سب سے بڑا نشانہ نیشنل کانفرنس تھی’۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انتہائی مشکل حالات میں الیکشن لڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جتنی جلدی الیکشن کا اعلان کرے گا اتنا اچھا ہے ہم اس امتحان کے لئے تیار ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ ہمارے ساتھ دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘شیر کشمیر کو ہرانے کے لئے سب مل گئے تھے آج بھی جو چاہئے وہ اے ٹیم ہو بی ٹیم ہو وہ مل سکتے ہیں۔