امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: 02، مارچ: یو اے پی اے کے الزام میں کئی سالوں سے جیل میں بند سابق ممبر اسمبلی انجینئر رشید عوامی اتحاد پارٹی کی ٹکٹ پر جموں و کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔
جے کے این ایس کے مطابق، عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان فردوس بابا نے بدھ کو کہا کہ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انجینئر رشید کو بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے اپنا امیدوار بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو امید ہے کہ انجینئر رشید انتخابات سے قبل جیل سے رہا ہو جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں انجینئر رشید جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فردوس بابا نے مزید کہا کہ ہمارا آئین مجرم کو جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے۔








