امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کے کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کرکٹر محمدعامر نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا۔
محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کےلیےکھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔
خیال رہےکہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔