• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

حریت کیلئے اب کشمیر میں کو ئی جگہ نہیں: وزیر داخلہ

by امت ڈیسک
26/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر /25مارچ ایک مرتبہ پھر اس بات کو دوہراتے ہوئے کہ حریت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور کشمیرمیں اب حریت کی کوئی جگہ نہیں ہے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مرکز کے ساتھ جو بھی بات چیت کرنے کا خواشمند ہوگا اس کو آئین ہند کے دائر ے میں آکر کرنی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30سال بعد سرینگر کی سڑکوں پر محرم کا جلوس بر آمد ہوا اور عالمی سطح پر G20اجلاس سرینگر میںمنعقد ہوا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ دلوں کی دوری اب کم ہو چکی ہے اور لوگ وزیر اعظم مودی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ” گلستان نیوز “ کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد زمینی سطح پر تبدیلی آئی ہے اور ہمارے سامنے سب کچھ عیاں ہے کہ کس طرح سے لوگ اب خوش ہے ۔ امیت شاہ نے کہا 30 سال بعد لالچوک میں جنم اشٹمی منائی گئی جبکہ محرم کے جلوس بر آمد ہوئے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا” جب میں اپنے پہلے دنوں میں پارٹی کارکن تھا، میں سوچتا تھا کہ دفعہ 370 کیسے ہٹایا جائے گا، لیکن 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم مودی نے دفعہ370 کو ختم کردیا۔ کسی ملک میں دو آئین، دو وزیر اعظم اور دو جھنڈے نہیں ہو سکتے، کانگریس نے 70 سال تک خوشامد کے نام پر اجازت دی، اب 30 سال بعد لال چوک میں جنم اشٹمی منائی گئی، 30 سال بعد وہاں فلم تھیٹر شروع ہو گئے ہیں۔ 30 سال سے وہاں محرم کا جلوس نکالا جاتا تھا“۔امیت شاہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پانچ سال ہو گئے جموں کشمیر میں تشدد کا ایک واقعہ بھی پیش نہیں آیا ۔ محرم کے جلوس سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں ۔G20کا کامیاب اجلاس ہوگیا جس میں دنیا بھر سے نمائندوں سے شرکت کی اور یہ پیغام لیکر گئے کہ جموں کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوئی ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر تین مقامی سیاسی پارٹیوں کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں کشمیر میں جمہوریت کا راستہ روک دیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انہیں عوام باہر رکھیں گی ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر میں جلسہ سے خطاب کیا اور لوگوں نے جس طرح سے ان کا والہانہ استقبال کیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دلوں کی دوری اب ختم ہوئی ہے ۔ امیت شاہ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حریت کی اب کشمیر میںکوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان سے بات چیت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے کہ وہ آئین ہند کے دائرے اختیار میں آکر ہم سے بات چیت کریں ۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار میں امن ترقی کی بنیادی شرط ہے اور بی جے پی حکومت کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی کا اعلان کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بھارت کو پہلے ایک کمزور ملک کے طور پر جانا جاتا تھا، لیکن اب، پوری دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے، اب ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امیت شاہ نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 400 کو پار کر جائیں گے اور یقیناً ہماری پارٹی 400 کو پار کرے گی۔ کسی سروے کی ضرورت نہیں۔ مودی نے کہا کہ اگر ہم 400 پاس کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر 400 کو پاس کرنے والے ہیں۔ پہلی بار ملک کے عوام غلامی سے آزاد ہوئے ہیں۔ ملک میں نئی پارلیمنٹ بن گئی ہے۔ شاہ نے روز زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہے جو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا ” بھارت کو پہلے ایک کمزور ملک کے طور پر جانا جاتا تھا، لیکن اب، پوری دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے: نعیم اختر

Next Post

وادی میں 27 سے 31 مارچ تک بارش، برفباری کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 27 سے 31 مارچ تک بارش، برفباری کا امکان

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

بانڈی پورہ شخص کی کرگل سڑک حادثے میں موت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کی

دس برس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دولت میں کئی گناہ اضافہ

یوپی میں مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کا رنگ لگایا گیا

یوپی میں مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کا رنگ لگایا گیا

امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

امرناتھ یاترا2024: لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے 112 ڈاکٹر نامزد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »