• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کی

دس برس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دولت میں کئی گناہ اضافہ

by امت ڈیسک
26/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :جموں کشمیر کے ادھم پور پارلیمانی حلقہ سے تیسری مرتبہ لوک سبھا الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دولت/جائیداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں داخل کیے گئے ان کے انتخابی حلف نامے کے مطابق سنگھ کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں میں حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سنہ 2014 سے 2024 تک کے حلف ناموں کا موازنہ، سنگھ کی مالی قسمت میں ایک قابل ذکر اچھال کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کی زوجہ منجو سنگھ، جن کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ بینک ڈپازٹس کا سود ہے، کے اثاثوں میں بھی کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سنہ 2014 میں 65.42 لاکھ روپے اور اب ان کے مشترکہ اثاثے9.58 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔

سٹھ برس سے زیادہ کی عمر کے سنگھ، جو ڈاکٹری سے سبدکدوش ہونے کے بعد سیاسی میدان میں اترے، نے 21 مارچ 2024 کو ادھم پور – کٹھوعہ لوک سبھا حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی بشمول مطلوبہ حلف نامہ داخل کیا۔ خطے میں ان کے سیاسی اثر و رسوخ کا ثبوت 2019 میں اس وقت نمایاں ہوا جب انہوں نے انتخابی نشست پر قبضہ برقرار رکھا۔ ادھم پور لوک سبھا سیٹ پر انہوں نے کانگریس کے وکرمادتیہ سنگھ کو 3,53,272 ووٹوں کے بڑے مارجن سے ہر دیا۔

امسال حلف نامے میں سنگھ نے اپنت منقولہ اثاثہ جات 3.33 کروڑ روپے اور غیر منقولہ اثاثے 3.71 کروڑ روپے بتائے ۃیں۔ ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت بالترتیب 88.88 لاکھ روپے اور منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کے لیے 66 لاکھ روپے تھی۔ قابل ذکر بات ہے کہ وزیر کی تازہ ترین مالی حالت میں نقد رقم، متعدد بینک اکاؤنٹس، فکسڈ ڈپازٹ رسیدیں، رہائشی جائیداد، گاڑیاں اور سونے کا قابل ذکر ذخیرہ شامل ہے۔

سنگھ کے اثاثوں میں حیران کن اضافہ پچھلے پانچ مالی برسوں کے انکم ٹیکس گوشواروں سے مزید نمایاں ہوتا ہے، جو کہ 25.75 لاکھ سے 33.17 لاکھ روپے سالانہ ہے۔ اس کی بیوی کے انکم ٹیکس ریٹرن، اسی مدت کے دوران 4-6 لاکھ روپے کے درمیان ایک معمولی لیکن مسلسل مالیاتی پورٹ فولیو کی عکاسی کرتے ہیں۔ سنگھ کا حلف نامہ ان کے صاف ریکارڈ پر زور دیتا ہے، جو کہ کسی بھی زیر التواء مجرمانہ مقدمات یا ذمہ داریوں سے خالی ہے، آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ان کے موقف کو تقویت دیتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ شخص کی کرگل سڑک حادثے میں موت

Next Post

یوپی میں مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کا رنگ لگایا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
Next Post
یوپی میں مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کا رنگ لگایا گیا

یوپی میں مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کا رنگ لگایا گیا

امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

امرناتھ یاترا2024: لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے 112 ڈاکٹر نامزد

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پلوامہ میں بھتہ خوری کے الزام میں شخص گرفتار : پولیس

جموی لیڈرچودھری لال سنگھ گرفتار: آخر معاملہ کیاہے؟

ای ڈی نے لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی خاطر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

بانڈی پورہ میں سات سالہ بچی گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »