امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پاری بل علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک سات سالہ لڑکی گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے کے پربل گاؤں میں ٹاٹا سومو کی زد میں آکر سات سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ اس کی شناخت پربل حاجن کے رہائشی منظور احمد کی بیٹی عفت کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد اسے قریبی اسپتال سی ایچ سی حاجن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثناء پولیس نے ڈرائیور کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ (کشمیر اسکرول)










