امت نیوز ڈیسک //
پونچھ، 28 مارچ : جمعرات کو پونچھ ضلع میں ایک میٹاڈور گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے 5 سالہ بچی سمیت کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میٹاڈور (JK12-1063) منگنا کے قریب سڑک سے پھسل گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (جی این ایس)