امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 مارچ : حکام نے بتایا کہ جمعرات کی شام سری نگر کے صورہ علاقے میں ایک 34 سالہ شخص کی لاش ملی۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ طارق احمد بھٹ، عمر 34سال،جو کہ آنچار سری نگر کے رہنے والے تھے، کی لاش کل شام دیر گئے صورہ علاقے کے قریب سے ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ لاش قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی، پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کے این او)