• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

by امت ڈیسک
29/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھالرا علاقے میں وائٹ نائٹ کور بیٹل اسکول میں ایک مشترکہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا آغاز 19 مارچ 2024 کو ہوا تھا۔ یہ بات اسی وقت سامنے آئی جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا کہ ’’مرکزی سرکار آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) AFSPAکو مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) سے منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور جموں و کشمیر پولیس کو امن و امان کی مکمل ذمہ داری سونپے جانے پر غور کر رہی ہے۔‘‘

19 مارچ کو شروع ہونے والی مشترکہ تربیت کا مقصد دونوں مصلح فورسز کی ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دونوں – جموں کشمیر پولیس اور فوج – نے عسکریت پسندی کا شانہ بشانہ مقابلہ کیا ہے۔ ان کارروائیوں نے نہ صرف دہشت گردی کی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ امن و امان کو بھی بحال کیا ہے، جس سے امن و استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

زیر تربیت افراد کے موجودہ بیچ میں 62 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور 1000 سے زیادہ پولیس سب انسپکٹر شامل ہیں، جن میں دونوں صفوں میں خواتین کی نمایاں نمائندگی بھی ہے۔ تربیت آپریشنل حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور انسداد دہشت گردی کی حکمت عملیوں پر مرکوز ہے جو ان شعبوں میں ہندوستانی فوج کے وسیع تجربے پر مبنی ہے۔ توقع ہے کہ یہ مربوط تربیتی پروگرام اس شراکت داری کو مستحکم کرے گا جس سے انسداد دہشت گردی کی مزید موثر کارروائیاں ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک میڈیا ادارے کے ساتھ اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا کہ مرکزی سرکار مرکز کے زیر انتظام علاقے سے افسپا کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور آخر کار فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔ اس طرح جموں و کشمیر پولیس کو سلامتی کے معاملات میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رمضان میں دعوت و تبلیغ سے نہ روکا جائے: میرواعظ کی انتظامیہ سے اپیل

Next Post

دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کا انتقال، مئو اور غازی پور میں سکیورٹی الرٹ

‘مجھے جیل میں زہر دیا جارہا ہے‘ مختار انصاری کا آڈیو اور خط سوشل میڈیا پر وائرل

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

پونچھ میں خاندانی تنازعہ پر ایک شخص نے بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

ایل جی کی یوم تاسیس پر راجستھان کی عوام کو مبارکباد

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »