امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں سب سے زیادہ بارش سیاحتی مقام پہلگام میں جبکہ جموں میں بانہال میں ریکارڈ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پہلگام میں 35.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سری نگر میں29.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 26.6 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 22.6 ملی میٹر، کپوارہ میں 20.2 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 30.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
دریں اثنا بارشوں کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔