• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا: انوراگ ٹھاکر

دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا: انوراگ ٹھاکر

by امت ڈیسک
30/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دفعہ 370 کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں علیٰحدگی پسندی اور دہشت گردی قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق آج بغیر خوف کے لوگ لال چوک میں ترنگا لہرا رہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘بی جے پی کی قیادت میں ملک اس وقت پانچویں بڑی معیشت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ‘ ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے مضبوط بھارت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر عملی اقدامات اٹھائے اور آج پوری دنیا میں بھارت کا ڈنکا بج رہا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ تین خاندانوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کی اور دھکیل دیا،لیکن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی جی نے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور اب یہ قانون واپس نہیں آئے گا۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشرعات نے کہاکہ بھاجپا نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ختم کرنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا :’کشمیر میں علیحدگی پسندی اور ‘دہشت گردی’ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔‘

ان کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران کشمیر میں بہت کچھ بدلا ہے ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا جبکہ تین خاندانوں سے بھی لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سرینگر کے لالچوک میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگ ترنگا لہرا رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سال زائد از دو کروڑ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔

آج کے دور میں سرینگر میں فارمولہ ون کی گاڑیاں چل رہی ہیں، جی ٹوئنٹی کے کامیاب انعقاد سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اپنی تقریر میں مرکزی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے والمیکی سماج اور گوجروں کو انصاف فراہم کیا۔ ہم نے وہ کرکے دکھایا جو کانگریس نے ستر سالوں کے دوران نہیں کیا ۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تازہ برفباری کے باعث بانڈی پورہ گریز روڈ ٹریفک کے لیے بند

Next Post

صدقہ فطر : 70 روپے غریب، 750 امیر اور 1050 امیر ترین شخص کو ادا کرنے ہونگے : مفتی اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

صدقہ فطر : 70 روپے غریب، 750 امیر اور 1050 امیر ترین شخص کو ادا کرنے ہونگے : مفتی اعظم

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ اور ایس ایس پی بارہمولہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بند کر دی

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

کشمیری قوم بھاجپا اور آر ایس ایس کے دوستوں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کرکٹ کھیلتے ہوئے سوپور کمسن لڑکی کا ویڈیو وائرل، سچن تنڈولکر نے ویڈیو پوسٹ کیا

کرکٹ کھیلتے ہوئے سوپور کمسن لڑکی کا ویڈیو وائرل، سچن تنڈولکر نے ویڈیو پوسٹ کیا

ڈاکٹر کاملی، سابق ایچ او ڈی میڈیسن ایس ایم ایچ ایس ہسپتال انتقال کر گئے

ڈاکٹر کاملی، سابق ایچ او ڈی میڈیسن ایس ایم ایچ ایس ہسپتال انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »