امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 02 اپریل : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے احمد شریف گاؤں میں کل دیر رات آگ لگنے کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا، یہ بات حکام نے منگل کو بتائی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ کل رات دیر گئے احمد شریف کے علاقے بلال کالونی میں دو منزلہ مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے تاہم جب تک وہ موقع پر پہنچے، مکان مکمل طور پر خاکستر ہوبچکا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔(کے این او)










