امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 04 اپریل: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس آئندہ لوک سبھا انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گے۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموں ڈویژن میں کانگریس کے رہنماؤں کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ” جبکہ کانگریس نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پارٹی کشمیر میں این سی کی حمایت کرے گی۔چند دنوں میں تصویر واضح ہو جائے گی کیونکہ اس سلسلے میں جلد ہی دہلی سے اعلان کیا جائے گا۔“(کے این او)