امت نیوز ڈیسک //
جموں: ڈی جی پی (ڈی جی پی آر آر سوین) نے مجرموں کے خلاف سختی کے ساتھ کارروائی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں پنجاب قسم’ کا مجرمانہ سنڈیکیٹ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ پولیس پوری طرح سے چوکس ہے اور مجرموں کے خللاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں گزشتہ روز بدھ کو حکام نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال کے احاطے میں فائرنگ میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور ایک مطلوب مجرم کی موت ہو گئی۔ فائرنگ میں ایک ایس پی او زخمی ہو گئے۔ ایس آئی شرما (32) جو رام گڑھ (سامبا) پولیس اسٹیشن (جموں پولیس) میں تعینات تھے۔
منگل کی شام کٹھوعہ میں مرکزی اسپتال کی عمارت کے باہر انکاؤنٹر کے دوران سر میں چوٹیں آئیں اور بعد میں پٹھانکوٹ کے ایک نجی ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) انیل کمار (40) کو بھی اس واقعہ میں چوٹیں آئیں۔
ادھم پور ضلع کے سنگور گاؤں کے رہنے والے شرما کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سانبہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد ہوئی۔ اس کی قیادت ڈی جی پی، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، جموں آنند جین اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ سامبا ونے شرما نے کی۔
ڈی جی پی سوین نے سامبا میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ جموں پولیس نے حالیہ دنوں میں منشیات اور بدمعاشوں کے خلاف اپنی لڑائی کو ایک نئی سطح پر پہنچایا ہے۔ ہم اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے کیونکہ پنجاب کی طرح، "ایک مجرمانہ سنڈیکیٹ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ شرما کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پولیس فورس منشیات اور بدمعاشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرے گی۔ ایک حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ ہم اس کی جڑوں تک پہنچیں گے۔ وہ (مجرم) اس علاقے میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کو حاصل کے لیے زمین کے سودے، منشیات اور مویشیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہو رہے ہیں۔ جہاں ترقی کو ایک مختلف سطح پر لے جایا گیا ہے۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کٹھوعہ میں گینگسٹر کا مقابلہ کرنے کے دوران قربانی پیش کرنے والے پولیس افسر دیپک شرما کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم خوف سے پاک جموں وکشمیر بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا ظہار بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک ا پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ” قوم شہیدوں کے خاندانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ کھڑی ہے جن کی مختلف قسم کے چیلنجوں اور مخالفین کے خلاف لڑنے کا حوصلہ ہمیں ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔ہمارے شہید کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا اور ہم خوف سے پاک جموں و کشمیر بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔“