• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقف بورڈ نے درگاہ حضرت بل کے امام کو مبینہ” زبردستی مذہب تبدیل کروانے “کے معاملہ میں کیا فارغ

وقف بورڈ نے درگاہ حضرت بل کے امام کو مبینہ” زبردستی مذہب تبدیل کروانے “کے معاملہ میں کیا فارغ

by امت ڈیسک
09/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: درگاہ حضرت بل زیارت میں مبینہ جبری مذہب تبدیلی کے معاملے کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے چند روز بعد جموں و کشمیر وقف بورڈ نے زیارت کے امام و خطیب کو تحقیقات مکمل ہونے تک فارغ کرکے اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
تادیں کہ ماہ رمضان کے جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں حضرت بل زیارت میں ایک غیر مقامی شخص کو نماز جمعہ کے دوران کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اسی دن اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نگین میں ایک ایف آئی آر درج کیا تھا۔
وقف بورڈ نے اس سلسلے میں کارروائی انجام دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘آثار شریف حضرت بل کے امام و خطیب ڈاکٹر کمال الدین فاروقی کے خلاف نماز جمعہ کے دوران جبری مذہب تبدیلی کی قیادت کرنے کے الزامات کے پیش نظر وقف کے دفتر واقع سونہ وار میں 8 اپریل کو ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس واقعے اور اس کے متعلق کارروائی انجام دینے کے بارے میں گفت و شنید ہوئی’۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ تبدیلی مذہب کے دوران مناسب عمل کی پیروی نہیں کی گئی اور اسلامی اور حکومتی ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔
بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران بورڈ کے تمام اعلیٰ ائمہ و خطبا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس واقعے سے عوام الناس میں انتشار پیدا ہوا ہےاور یہ واقعہ باہمی بھائی چارے کو زک پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔میٹنگ کے دوران طے پایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر کمال الدین فاروقی کے تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے منصب پر فائز رہنے کو بھی نامناسب گر دانا گیا۔
بیان کے مطابق میٹنگ میں اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک سہہ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی۔
اس تحقیقاتی کمیٹی کی صدارت جموں وکشمیر وقف بورڈ کے رکن سید محمد حسین کریں گے جبکہ بورڈ ممبر ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور سید کرم شاہ صاحب کرن نگر کے امام و خطیب محمد یاسین خان اس کمیٹی کے دوسرے ارکان ہوں گے۔ڈاکٹر کمال الدین فاروقی کو تحقیقات مکمل ہونے تک منصب سے فارغ کیا گیا ہے۔کمیٹی سے سات دنوں کے اندر اندر اپنی رپوٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عید کے موقعے پر میرواعظ نے عالم اسلام کو تہینت پیش کی

Next Post

چاند نظر نہیں آیا، ہندوستان میں جمعرات کو منائی جائے گی عید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
چاند نظر نہیں آیا، ہندوستان میں جمعرات کو منائی جائے گی عید

چاند نظر نہیں آیا، ہندوستان میں جمعرات کو منائی جائے گی عید

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

شوال کا چاند نظر آگیا، جموں و کشمیر میں کل عید منائی جائے گی: مفتی ناصر الاسلام

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے عید کی مبارکباد

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے عید کی مبارکباد

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں سال  عید الفطر کی نماز نہیں ہوئی

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں سال عید الفطر کی نماز نہیں ہوئی

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں نابالغ بچی کی موت، چار دیگر زخمی

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں نابالغ بچی کی موت، چار دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »