امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 10 اپریل : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بدھ کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے سدر کوٹ پائین کے مقام پر ایک آٹورکشہ حادثہ کا شکار ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک نابالغ لڑکی کو سکمز صورہ سری نگر منتقل کیا گیا جو وہیں دم توڑ گئی۔ اس کی شناخت فرقانہ عمر دس سال دختر الطاف احمد گنائی ساکن اجس بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)