• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے عید کی مبارکباد

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے عید کی مبارکباد

by امت ڈیسک
10/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر عید الفطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم جشن منانے والے پیغامات کے درمیان کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "کشمیر میں کل (بدھ کو) عید ہے۔ سب کو عید مبارک۔ اللہ ہمارے تمام روزے اور ہماری دعائیں قبول فرمائے۔ عید مبارک۔

اسی طرح ایک اور سابق وزیر اعلیٰ اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے اس موقع پر اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "عید الفطر مبارک سب کو امن اور خوشحالی سے بھری عید مبارک ہو۔” ان کے پیغام میں امن اور خوشحالی پر زور دیا گیا۔

ٹیکسٹول فارمیٹ سے ہٹ کر سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے عید کی مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے اردو میں بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام دیا جس میں عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ شروعات کی، پھر کشمیریوں کو درپیش تلخ حقیقت کو فوری طور پر حل کرنے کی بات کی۔اُن کا کہنا تھا کہ آج عید کا مبارک دن ہے اور میں اپنی طرف سے سب کو عید کی مبارک باد دینا چاہتی ہوں۔ محبوبہ نے غزہ کی پریشان کن صورتحال پر روشنی ڈالی۔اُن کا کہنا تھا کہ "ساتھ ہی میں دل میں ایک غم بھی ہے ۔کیونکہ جب غزہ کو دیکھتے کہ وہاں کس طرح اسرائیل اپنی جارحانہ حرکتوں سے اس نے ہزاروں کے تعداد میں فلسطینی بھائیوں کو شہید کر دیا بچوں کو شہید کر دیا اور ابھی جو بچے ہیں ان کی فاقہ کشی سے موت ہو رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا حال اگر دیکھیں تو کوئی زیادہ بہتر نہیں ہے جہاں ہماری مسجدیں ہمارے مدرسے ہمارے لوگوں کے گھر بلڈوزر سے مسمار کیے جارہے ہیں اور امام کےساتھ مار پیٹ ہورہی ہے۔ مذہب کے نام پہ ان کو لنچنگ کیا جاتا ہے. تو ایسے میں جب ہم عید مناتے ہیں تو مجھے لگتا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں اس مصیبت سے آزاد کرے۔

محبوبہ کے پیغام میں کشمیرکے قیدی نوجوان بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب تو عید منا رہے ہیں مگر ہمارے ہزاروں کے تعداد میں نوجوان جو کئی سالوں سے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے پڑے ہیں ان کا کیا حال ہوگا،میں لفٹینٹ گورنر سےاپیل کرنا چاہتی ہوں کہ جن کے جرم ثابت نہیں ہوئے اور سالوں سے وہ جیلوں میں پڑے ہیں ان کو فوری طور پر سے عید کو نظر میں رکھتے ہوئے رہا کیا جائے۔

محبوبہ نے کشمیر کے محنت کش طبقے کو درپیش معاشی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اجرت اور الاؤنسز کی بروقت تقسیم پر زور دیا تاکہ وہ عید خوشی سے منا سکیں۔

مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ میری یہ بھی گزارش ہے کہ جو ہمارے ٹھیکے دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں واگزار نہیں ہوئی ہیں ڈیل ویجر ہیں ان کی تنخواہیں جلد سے جلد واگزار ہو جائیں تاکہ وہ بھی اپنے خاندان کے ساتھ اس عید کو اچھی طرح منا سکیں اور میں پھر سے ایک بار اپنے لوگوں کو اپنے اہل اسلام کے "لوگوں کو عید کی بہت بہت مبارک باد دینا چاہتی ہوں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوال کا چاند نظر آگیا، جموں و کشمیر میں کل عید منائی جائے گی: مفتی ناصر الاسلام

Next Post

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں سال عید الفطر کی نماز نہیں ہوئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں سال  عید الفطر کی نماز نہیں ہوئی

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں سال عید الفطر کی نماز نہیں ہوئی

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں نابالغ بچی کی موت، چار دیگر زخمی

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں نابالغ بچی کی موت، چار دیگر زخمی

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

مسلمانوں کی زندگی اہم ہے، چاہے وہ ملک میں ہو یا فلسطین میں: فاروق عبداللہ

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کیجریوال کی عرضی کی جانچ کرنے پر سپریم کورٹ کا اتفاق

کشمیر اور کیرالا میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات

کشمیر اور کیرالا میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »