امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 اپریل: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے فریسی پورہ علاقے میں جمعرات کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ صبح کے وقت علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی۔ افسر نے بتایا کہ جب فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی مہم تیز کی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تصادم کے قریب ایک نامعلوم جنگجو کی لاش دیکھی گئی ہے، جبکہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔(جی این ایس)