• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبداللہ کا گھر سے پارٹی دفتر تک پیدل سفر، پولیس پر کی تنقید

دو نشستوں پر این سی کے امیدواروں کا اعلان جلد ہوگا: این سی

by امت ڈیسک
11/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس نے کہا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں کشمیر کی دو سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کرے گی اور سیاسی گلیاروں میں چل رہے تذبذب کو ختم کرے گی۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے نیوز پورٹل ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارٹی کا پارلیمانی بوڈ آنے والے دنوں میں سرینگر اور بارہمولہ پارلیمانی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور سابق وزیر چودھوری رمضان کے متعلق چل رہی خبریں غیر مصدقہ ہیں۔

غور طلب ہے کہ عمر عبداللہ نے سنہ 1998 میں سرینگر سے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ اس وقت 40 برس کے تھے اور ان کا یہ پہلا انتخاب تھا۔ اس انتخاب کے بعد عمر عبداللہ کو بی جے پی سرکار میں وزیر مملکت برائے خارجہ کا عہدہ دیا گیا تھا۔

چودھری رمضان ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ اسمبلی حلقے سے تین مرتبہ رکن رہ چکے ہیں، تاہم سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ان کو پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے شکست دی تھی۔

نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ سجاد لون کا مقابلہ کرنے کے لئے چودھری رمضان کو ہی امیدارو نامزد کیا جاسکتا ہے، کیونکہ ضلع کپواڑہ کی چھ اسمبلی سیٹوں پر کپواڑہ کے امیدارو ہی ان کو مقابلہ دے سکتے ہیں۔

نیشنل کانفرنس نے سرینگر اور بارہمولہ کی دو پارلیمانی سیٹوں پر تذبذب رکھتے ہوئے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے، جبکہ اننت ناگ-راجوری نشست پر انہوں نے سابق وزیر اور گجر لیڈر میاں الطاف کو میدان میں اتارا ہے۔

میاں الطاف کا مقابلہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور سابق کانگرس لیڈر غلام نبی آزاد کے خلاف ہوگا۔ تاہم بی جے پی نے اب تک اس نشست یا بارہمولہ اور سرینگر سے کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اپنی پارٹی نے سرینگر سے سابق وزیر اشرف میر جبکہ اننت ناگ-راجوری سے ظفر منہاس کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اننت ناگ-راجوری میں تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو انتخابات ہونے جارہے ہیں، سرینگر میں چوتھے مرحلے میں 13 مئی جبکہ بارہمولہ کپواڑہ نششت میں پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ جھڑپ اختتام : سرینگر سے تعلق رکھنے والا ملی ٹینٹ مارا گیا

Next Post

کرناہ سڑک حادثہ میں 6 افراد زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کرناہ سڑک حادثہ میں 6 افراد زخمی

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

کشمیر کے اہسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 60 فیصد سے زائد سڑک حادثات متاثرین داخل

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

جموں میں دوران سماعت ملزم عدالت سے فرار

سرینگر کے ٹولیپ گارڈن میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی ریکارڈ آمد

اٹھارہ دنوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ گُل لالہ کی سیر کی

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »