امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 16 مئی: جموں ڈویژن کے راجوری ضلع میں ڈوبنے کے ایک واقعہ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک لڑکا جس کا نام طارق حسین ولد سید محمد ساکنہ چلاس اور محمد عمران ولد باغ حسین ساکنہ منڈی ضلع پونچھ نامی شخص جو ضلع میں مزدوری کر رہے تھے کی بھولو ماتا کے پاس ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول )