امت نیوز ڈیسک //
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس چندوسہ کی سربراہی میں گلیبل چندوسہ میں قائم چوکی پر دو افراد کو روکا، تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 36 گرام چرس جیسے مادہ برآمد ہوا۔ ان کی شناخت عبدالقیوم لون ولد اب رحمان ساکنہ شیر پورہ اور مدثر احمد ڈار ولد عبدالرشید ساکن ہیون شیری کے طور پر ہوئی۔ انہیں گرفتار کر کے پولیس سٹیشن چندوسہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا، "اس کے مطابق، پولیس اسٹیشن چندوسہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے”۔