امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروا ل نے فوج کے ساتھ قریبی تعاون کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انسداد در اندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔
وہ چندی گڑھ میں بی ایس ایف کی مغربی کمان کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل یوگیش بہادر کھورانیہ کے ہمراہ کشمیر فرنٹئر کے دو روزہ دورے پر تھے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروا ل، چندی گڑھ میں بی ایس ایف کی مغربی کمان کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل یوگیش بہادر کھورانیہ کے ہمراہ 11 اور 12 اپریل کو کشمیر فرنٹئر کے دو روزہ دورے پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران موصوف افسر نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران ڈی جی نے ہمہامہ میں واقع ہیڈ کوارٹر پر بی ایس ایف کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ایل او سی کے بلندی پر واقع فاروڈ علاقوں کا دورہ کیا۔
بیان کے مطابق نتن اگروا ل نے فوج کے ساتھ قریبی تعاون کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انسداد در اندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔