امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ، 13 اپریل : ہفتہ کی شام ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری سب ڈویژن کے خانپورہ، پھگسو علاقے میں ماروتی سوزوکی ایکو گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
نیوز ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق حادثہ شام 7.15 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی ٹھاٹھری سے خانپورہ پھگسو جا رہی تھی۔
تفصیلات بتاتے ہوئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹھاٹھری کے ایک اہلکار نے کے این او کو بتایا کہ حادثے کے بعد دو افراد کو ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ تین دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔