امت نیوز ڈیسک //
نامہ نگار سری نگر، 15 اپریل : اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے پیر کو کہا کہ ابھی ان کا وقت نہیں آیا ہے اور جب بھی آئے گا، پوری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کے ساتھ ہوگی۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کے مطابق بخاری کے بی جے پی کے ساتھ خفیہ روابط کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن کی روشنی میں پی ایم مودی اور دیگر رہنماؤں سے ملے ہیں اور اس میں کوئی راز نہیں ہے۔
انہوں نے بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑنے والے عمر عبداللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’’عمر عبداللہ کا احترام کرنا میرا فرض ہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ سری نگر سے چلے گئے ہیں۔‘‘ (کے این او)








