امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 16 اپریل: پیر کو پلوامہ کے اونتی پورہ کے چرسو علاقے میں ایک تیز رفتار ایس یو وی کی ٹکر سے ایک خاتون ازجان اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی جموں سے سری نگر جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور تین شدید زخمیوں کو سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جاں بحق خاتون کی شناخت سمی جان دختر مدثر احمد گنائی ساکنہ پنزگام کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او)