• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں ، آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

وادی میں 19 اپریل کی شام تک موسم آلود رہنے کی پیش گوئی

by امت ڈیسک
15/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے درمیان محکمے موسمیات نے 19 اپریل کی شام تک موسم آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ 15 اپریل کو وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 16 اور 17 اپریل کو کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 18 اور 19 اپریل کی شام تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 20 سے 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے 16 اپریل تک اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں کام معطل رکھنے کو کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں 14 اور 15 کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے اور اس دوران بعض مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسکنے کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں 41.4 ملی میٹر، پہلگام میں 22.2 ملی میٹر، کپوارہ میں28.5 ملی میٹر اور گلمرگ میں 39.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا نا ساز گار موسمی حالات کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جیل میں بند حریت رہنما نعیم احمد خان کا بھائی، منیر خان بارہمولہ حلقہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں

Next Post

میرا وقت ابھی نہیں آیا، جب آئے گا تو پوری بی جے پی میرے ساتھ ہوگی: الطاف بخاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا: الطاف بخاری

میرا وقت ابھی نہیں آیا، جب آئے گا تو پوری بی جے پی میرے ساتھ ہوگی: الطاف بخاری

غلام نبی آزاد کا مہاراجہ ہری سنگھ کو جنم دن پر خراج

” گرمیاں لندن میں گزارتا ہے، سردیاں کسی اور گرم ملک میں“ آزاد کا عمر پر جوابی حملہ

ای سی آئی کا کریک ڈاؤن، جموں کشمیر میں 4کروڑ روپے کی نقدی، منشیات ضبط

ای سی آئی کا کریک ڈاؤن، جموں کشمیر میں 4کروڑ روپے کی نقدی، منشیات ضبط

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

اونتی پورہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون ازجان، 8 زخمی

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »