امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رام نوامی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا:’بھگوان رام کی زندگی ہمیں راست بازی اور لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا: ‘رام نوامی کے مقدس موقع پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘بھگوان رام کی زندگی ہمیں راست بازی اور لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ آئے لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں’۔
منوج سنہا نے دعا کی کہ یہ مقدس تہوار سب کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے’۔
بتادیں کہ رام نوامی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور یہ تہوار بھگوان رام کی یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔