امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 اپریل: شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے گرین ٹاؤن سوپور علاقے کا ایک شخص جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک شخص جس کی شناخت نصیر احمد تانترے ولد رزاق تانترے ساکن گرین ٹاؤن سوپور کے نام سے ہوئی ہے کو بے ہوشی کی حالت میں ایس ڈی ایچ سوپور لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء زیر دفعہ 174 کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)