امت نیوز ڈیسک //
18 اپریل: اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے کے ایک ہوٹل میں جمعرات کو ممبئی کی ایک خاتون سیاح کی موت ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون سیاح جس کی شناخت یوگیش ترویدی (62) ساکن ممبئی کے طور پر ہوئی ہے، یہاں پہلگام علاقے کے ایک ہوٹل میں بے ہوش ہو کر گر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کو فوری طور پر علاج کے لیے پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔