امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرادآباد لوک سبھا حلقہ کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار کنور سرویش سنگھ کا انتقال ہو گیا ہے۔اس خبر کی تصدیق بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتر پردیش یونٹ کے صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے کی ہے۔انہوں نے یہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق سرویش سنگھ کا انتقال دہلی کے ایمس میں ہوا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔ بھوپیندر سنگھ چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں محنتی رہنما بتایااور کنور سرویش سنگھ جی کے انتقال کو انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قراردیا۔
ذہن نشیں رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں مرادآباد سیٹ کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوئی تھی۔ اگر بی جے پی امیدوار کنور سرویش سنگھ مرادآباد میں ووٹوں کی گنتی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہیں تو الیکشن کمیشن کو اس سیٹ پر دوبارہ ووٹنگ کرانی ہوگی