امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 24 اپریل: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے رینجی جنگلات میں بدھ کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپ کے دوران دو فوجی زخمی ہوگئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ جاری آپریشن میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کو کام میں لگا دیا گیا ہے جبکہ چھپے ملی ٹینٹوں کا پتہ لگانے کے لیے مزید فورسز کو موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ بانڈی پورہ کے آراگام کے رینجی جنگلاتی علاقے میں صبح سویرے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔(کشمیر اسکرول)