امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 اپریل: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے رینجی فاریسٹ علاقے میں بدھ کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے رینجی فاریسٹ بانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس دوران ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بھی کشمیر اسکرول کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (کشمیر اسکرول)