• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برف وباراں کے بعد موسم بہتر، دس دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

فائل فوٹو

خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

by امت ڈیسک
24/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 26 اپریل سے 29 اپریل تک رک رک کر بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 26 اپریل سے 30 اپریل تک دوا پاشی وغیرہ کرنے کے کام معطل رکھیں۔

دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی کا شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار زخمی

Next Post

منوج سنہا کا قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

منوج سنہا کا قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

وحید پرہ کو ڈی ڈی سی ممبر کا حلف دلایا جائے:عدالت عالیہ

پی ڈی پی لوگوں کی آواز کو ہر اس فورم پر بلند کرے گی جہاں سے راحت مل سکے: وحید پرہ

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

راجوری کا ڈانگری گاؤں لہو لہو!!

راجوری ہلاکت : 67 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

سوشل میڈیا پر افسران کے ساتھ تصویریں اپ لوڈ کرنے والے شرپسندوں سے ہوشیار رہیں: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »