امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : موسمیاتی ماہرین نے ’30اپریل کی شام تک موسمی صورتحال جوں کی توں‘رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اس دوران گرج چمک کیساتھ بجلی گرنے، مزیدبارش،ژالہ باری ،تیز ہوائیں اورمخصوص اونچے علاقوںمیں ہلکی تادرمیانی برف باری متوقع ہے۔ماہرین نے دریاو¿ں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے آبی ذخائر کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو حکومتی مشوروں سے باخبر رہنے کو کہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی ماہرین کے ایک نجی گروپ ’کشمیر ویدر‘نے پیرکو کہاکہ جموں و کشمیر میں آج بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گروپ کے مطابق چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔کشمیر ویدرنے کہاکہ موسم میں بہتری پیرکو رات 9 بجے سے11بجے کے درمیان شروع ہو جائے گی،اور اس کے بعد موسم خشک ہو جائے گا۔تاہم کشمیر ویدر‘نے پیرکو کہاکہ منگل کی دوپہر سے بدھ کی صبح کے درمیان بارش کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔لیکن اس کی شدت اور اثر آج کے مقابلے میں بہت کم ہوگا۔کشمیر وید ر کے مطابق دریاو¿ں اور ندی نالوں کے پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ لوگ حکومتی مشوروں سے باخبر رہیں۔گروپ نے خبردار کیاکہ کچھ جگہوں پر طوفانی سیلاب، شدید ژالہ باری، تیز ہوائیں، اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی آ سکتا ہے۔ اونچی جگہوں پر بھاری برفباری متوقع ہے۔ کچھ علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ۔ یکم مئی تک جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ادھر موسمیاتی مرکز سری نگرنے موسم کی تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں ہلکی سے اعتدال پسند بارش کیساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ شدید بارش اور برف باری ہوئی۔موسمیاتی مرکز نے 29اپریل یعنی پیرکو آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اعتدال پسند بارش اوربرفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لگ تھلگ مقامات پرگرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں اورتیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ظاہر کیا۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے مزید کہاکہ 30اپریل بروز منگل وار کو مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ گرج چمک کیساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ یکم سے پانچ مئی تک موسم خشک رہنے کے باوجودکچھ جگہوں پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے اپنی ایڈوائزری میں کہاکہ کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ30 اپریل تک کھیت کھلیانوں اورمیوہ باغات کے کام کو روک دیں۔موسمیاتی مرکز نے ساتھ ہی موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں دریائے جہلم اور معاون ندیوں اور دیگر مقامی ندیوں اور نالوں میں پانی کی سطح میں عارضی اضافہ ہونے کابھی امکان ظاہر کیا۔