امت نیوز ڈیسک //
رام بن، 29 اپریل: پولیس اسٹیشن رامبن کے دائرہ اختیار میں آنے والے بانہال کے ایک دور دراز علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم پانچ گھوڑے ہلاک ہوگئے۔
مقامی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بانہال کے کیرکوٹ علاقے میں آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں قاضی گنڈ کے رہنے والے ایک خانہ بدوش عبدالحمید کھٹانہ کے 5 گھوڑوں کی موت ہو گئی۔
مقامی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خراب موسم اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع رامبن کے کئی علاقوں میں سیلاب نے درجنوں بھیڑیں اور بکریوں کو بہا دیا۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔