امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 اپریل:- پیر کی دوپہر رامبن کے کرول علاقے میں تازہ مٹی کے تودے گرنے سے ایک 13 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ رامبن کے کرول علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک 13 سالہ لڑکا ازجان ہوگیا اور لڑکے کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔ اس کی شناخت یعقوب میر ولد غضن حسن میر ساکنہ کرول رامبن کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعے میں دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)