• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

بانڈی پورہ عدالت نے ‘انسانی اسمگلنگ’ کیس میں ضمانت کی درخواستوں کو رد کیا

by امت ڈیسک
30/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ نے ‘انسانی اسمگلنگ’ کے ایک مقدمے میں ضمانت کی متواتر درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
پرنسپل سیشن جج بانڈی پورہ امیت شرما نے نذیر احمد چوپان ساکن حاجن بانڈی پورہ اور فیاض اضمد پرے ساکن سمبل بانڈی پورہ کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کیا ہے۔
مذکورہ ملزمین نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی ضمانت اس بنیاد پر منظور کریں کہ اس عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے اور مقدمے کی سماعت بھی شروع ہوچکی ہے۔
انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ: ‘مقدمے کے قبل ان کو حراست میں لینا سزا کے مترادف ہے اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ بھی مکمل طور پر ختم ہوا ہے’۔
سرکاری وکیل نے کہا: ‘صورتحال میں کسی تغیر کے بغیر متواتر ضمانت کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس عدالت میں چالان پیش کیا گیا ہے لیکن ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کرنا ابھی باقی ہے نیز متواتر ضمانت کی درخواستوں میں جن بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کی پہلے ہی جانچ کی گئی ہے اور فیصلہ لیا گیا ہے’۔
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ قبل ازیں پیش کی گئی درخواست 2 فروری کو مسترد کر دی گئی تھی اور مذکورہ ضمانتی درخواست کو نمٹاتے وقت عدالت نے ان دونوں ملزموں کے رول پر تفصیلی بحث کی تھی۔
مذکورہ ملزموں نے سیکشن 370 (افراد کی سمگلنگ) اور 109 کے تحت جرائم کے ارتکاب کے لئے پولیس اسٹیشن حاجن میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 116 آف 2023 میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
یہ مقدمہ روہنگیا خواتین کی خرید و فروخت کے لئے ان کو ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل کرنے کے متعلق ہے۔
عدالت نے مشاہدہ کیا: ‘جس طریقے سے اس جرم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے وہ ملک کی قومی سلامتی کے لئے براہ راست ایک خطرہ ہے کیونکہ ان خواتین کو نکاح کی تقریب کے انعقاد کے لئے دوسرے ممالک سے لایا جا رہا ہے اور اس کے بعد انہیں غیر قانونی طور پر ملک کے اندر ہی آباد کیا جا رہا ہے، یہ لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہ طریقہ کار سراسر ملکی مفادات کے خلاف ہے’۔
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ جو لڑکیاں اس ‘انسانی اسمگلنگ کے کاروبار’ کی شکار ہوتی ہیں ایک طرف ان کی اپنے خاندان سے جڑوں کو اکھاڑ دیا جاتا ہے تو دوسری طرف ان کو ایجنٹوں کے ذریعے ملک کے ایسے نامعلوم مقامات پر آباد کیا جاتا ہے جہاں سے ان کا اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ متحد ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں ’عسکری معاون‘ کا مکان قرق

Next Post

اننت ناگ راجوری نشست پر ووٹنگ تاریخ تبدیل، اب پولنگ 25 مئی کو ہوگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

اننت ناگ راجوری نشست پر ووٹنگ تاریخ تبدیل، اب پولنگ 25 مئی کو ہوگی

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ میر واعظ نے کیا اظہار تعزیت

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر اور لداخ میں اب یکساں تعلیمی کلینڈر نافذ

کپوارہ کے 33 اسکولوں کا کلاس ورک معطل رہے گا

لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ

بھاجپا نے پونچھ میں ’نفرت انگیز تقریر‘ پر پارٹی لیڈر کو معطل کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »