امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ انتخاب پر انتخابات کی تاریخ کو ری شیڈول کیا ہے۔اس سیٹ پر الیکشن تیسرے مرحلے یعنی 7 مئی کو ہونے والے تھے۔ اب اس سیٹ پر الیکشن چھٹے مرحلے یعنی 25 مئی کو ہوں گے۔
یاد رہے کہ کئی سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، اپنی پارٹی، عوامی کانفرنس اور چند دیگر سماجی تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو موسم کا حوالہ دیتے ہوئے اس سیٹ پر الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے الیکشن مؤخر کرنے کے مطالبہ کو بی جے پی کی ایک سازش قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو مؤخر کرکے 25 مئی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خطے میں لاجسٹک، مواصلات اور رابطے کی قدرتی رکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹنگ کو مؤخر کیا ہے۔