امت نیوز ڈیسک//
بارہمولہ: بارہمولہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ان جائیداد میں بدنام زمانہ منشیات فروش شبیر احمد صوفی ولد عبد الخالق ساکنہ مازہامہ، بڈگام کی جائیداد جو 9 مرلہ اراضی اور دو منزلہ رہائشی مکان پر مشتمل ہے، ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 50.00 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ بارہمولہ ضلع میں پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔
یہ کارروائی 1985 کے NDPS ایکٹ کے 68-F (1) اور دفعہ 68-E کے تحت انجام دی گئی اور اس کا تعلق پولیس اسٹیشن کنزر میں درج مقدمہ زیر FIR نمبر 05/2024 کے تحت 8/20,22 اور 29 NDPS ایکٹ کے تحت کی گئی۔ اس ضمن میں پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ جائیداد غیر قانونی طور انجام دی گئی منشیات فروشی سے حصول کی گئی آمدن سے خردی/ تعمیر کی گئی ہے۔
بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں منشیات فروشی سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے خواب کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔ جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا پوری طرح سے قلع قمع عوامی تعبیر کے بغیر ممکن نہیں۔