• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

بڈگام میں ملی ٹینٹ بھرتی کے ماڈیول کا پردہ فاش

by امت ڈیسک
02/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:کائونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے جمعرات کہا کہ انہوں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انصار غزاۃ الہند کے ملی ٹنٹ بھرتی کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے ایک کٹر پسند نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی ترغیب پر ملی ٹنٹ تنظیموں کی صفوں میں شمولیت کرنے والا تھا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’29 اپریل کو با وثوق ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ تنظیم انصار غزوۃ الہند (جو آئی ایس آئی ایس کی ایک شاخ ہے) کشمیر میں اپنی بنیادوں کو دوبارہ قائم کرنے اور اپنے کیڈر کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘اس مجرمانہ سازش کو آگے بڑھانے کے لئے انصار غزوۃ الہند کے ایک پاکستان میں مقیم ہینڈلر جس کی شناخت حمزہ عرف غازی کے طور پر ہوئی ہے، کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے لئے ان کو ذہنی طور پر تیار کر رہا ہے’۔

بیان میں کہا گیا: ‘یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انصار غزوۃ الہند نے وادی کشمیر میں چند پُر عزم ہائی برڈ معاونین کی برین واشنگ کی ہے اور یہ معاونین پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مل کر وادی میں عسکریت پسندی کی بھرتی مہم کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘اس اطلاع پر تکنیکی طور پرکارروائی کرتے ہوئے وسیم احمد شیخ ساکن بیروہ نامی ایک برین واشڈ فرد کی شناخت کرکے اس کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ورچول موڈ کی وساطت سے ذاکر بھائی، سلفی بھائی، غازی بھائی، نثار کالوچ، رضوان بھائی، انصار بھائی، واحد بھائی، حیدر بھائی اور سیف اللہ بھائی نامی پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور ایک نیا گروپ بنانے کے لئے وہ انصار غزوۃ الہند میں شمولیت اختیار کرنے والا تھا’۔

بیان میں کہا گیا: ‘اس کو نوجوانوں کے ایک گروپ کی نشاندہی کرنے کا کام سونپا گیا تھا جو عسکری تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار ہوں، یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ کمانڈر نے آنے والے دنوں میں اس کو اور اس کے گروپ کے لئے اسلحہ/ گولہ بارود فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی’۔

موصوف ترجمان نے کہا: ‘مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وسیم احمد ملی ٹینٹ تنظیموں سے متعلق کئی وٹس اپ اور ٹیلی گرام گرپوں کا ایک حصہ تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ایسے گرپوں کے ساتھ وابستہ دیگر افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

بیان کے مطابق سی آئی کے نے والدین سے تاکید کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں 10 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

اسپتال لے جاتے ہوئے مریض کی موت، مقامی لوگوں ٹریفک جام کو مورد الزام ٹھہرایا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

اسپتال لے جاتے ہوئے مریض کی موت، مقامی لوگوں ٹریفک جام کو مورد الزام ٹھہرایا

ہندوستان نے اسرائیل کو اقوامِ متحدہ میں دیا جھٹکا، فلسطین کی کھل کر کی حمایت

ہندوستان نے اسرائیل کو اقوامِ متحدہ میں دیا جھٹکا، فلسطین کی کھل کر کی حمایت

پولیس راج کو چلنے نہیں دیا جائیگا: الطاف بخاری

پولیس راج کو چلنے نہیں دیا جائیگا: الطاف بخاری

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

پلوامہ میں چار منشیات فروش گرفتار: منشیات ضبط

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کولگام دلدوز سڑک حادثے میں دو سگے بھائی ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »