امت نیوز ڈیسک //
جمعرات کو جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں کا اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک رکھا گیا ہے۔ ایسے میں 6 مئی یعنی پیر سے اسکولوں میں شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں صبح ساڑے 8 سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔ یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے کہا تھا کہ’سرکاری اراضی پر کام کررہے سبھی نجی اسکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کیچمنٹ علاقہ کے کمزور طبقات سے وابستہ پچیس فیصد طلبہ کو داخلہ دیں اور اس کی مناسب تشہیر کریں’۔