امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ کے اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اوڑی کےتھجال علاقے میں جمعرات کی رات آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے جبکہ ایک مکان کو معمولی نقصان پہنچاانہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے رو دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔